ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل بلدیہ اور جالی پٹن پنچایت کے ٹینڈر کے خلاف ہائی کورٹ میں رٹ داخل

بھٹکل بلدیہ اور جالی پٹن پنچایت کے ٹینڈر کے خلاف ہائی کورٹ میں رٹ داخل

Thu, 13 Apr 2017 19:53:34    S.O. News Service

بھٹکل:13/اپریل(ایس اؤنیوز)تعلقہ کی بلدیہ اور تعلقہ پنچایت حدود کے چھوٹی رقموں کے کاموں کا ایک ساتھ ضلعی ٹینڈر روکنے کامطالبہ لے کر بھٹکل تعلقہ سول کانٹراکٹر سنگھا کی جانب سے دھارواڑ ہائی کورٹ میں رٹ داخل کی گئی ہے۔

اس سلسلے میں تحریری بیان جاری کرتے ہوئے سنگھا کے صدر نارائن ایم نائک نے بتایا  کہ بھٹکل تعلقہ کے بلدیہ اور پٹن پنچایت حدود کے کاموں کے لئے پہلے سے 25لاکھ، 50لاکھ روپیوں کا ٹینڈربلایا جاتا تھا، اب پرانی روایت کو ختم کرکے تمام کاموں کو ملا کر 10کروڑ روپیوں کے پیاکیج سسٹم کا ٹینڈر بلایا گیا ہے ، جس سے چھوٹے کانٹراکٹروں کے ساتھ نا انصافی ہورہی ہے۔ بھٹکل میں قریب 107کانٹراکٹرس ہیں، اس طرح پیاکیج سسٹم کی وجہ سے تمام کانٹراکٹرس کے سامنے زندگی کے گزارے کا سوال ہے ،  انہوں نے بتایا کہ انہی وجوہات کی بنا پر  ہم نے دھارواڑ ہائی کورٹ بینچ کے سامنے رٹ داخل کی ہے انہوں نے توقع ظاہر کی ہے کہ ہمیں  انصاف ضرور ملے گا۔


Share: